جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد دھرنا مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کا ایک بہادر کمانڈو ہمیشہ کے لیے اپنے جسم کے اہم ترین حصے سے محروم ہوگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)فیض آباد دھرنے کے دوران ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران دھرنا مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس کا ایک بہادر کمانڈو ہمیشہ کے لیے اپنی آنکھ سے محروم ہو گیا۔پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے کمانڈو اسرار تنولی نے دھرنے کے دوران ایف سی اہلکار کی زندگی بچانے کی کوشش میں اپنی سیدھی آنکھ ضائع کروا دی۔

اسرار تنولی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جب دھرنا مظاہرین نے حملہ کیا تو تمام افسران بھاگ گئے، میں نے دیکھا کہ 10 سے 15 لوگ ایف سی کے ایک افسر پر کلہاڑیوں سے وار کر رہے ہیں، میں نے اللہ سے دعا کی اور ایف سی اہلکار کی جان بچانے کے لیے مظاہرین کی جانب بھاگا۔میں نے زخمی ایف سی اہلکار کو اپنے کندھوں پر اٹھایا اور دوسرے سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف دوڑ لگائی لیکن اس دوران مظاہرین کا ایک پتھر میری آنکھ پر لگا۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ انہیں علاج کیلئے پمزہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، ابھی آنکھ پر لگنے والے ٹانکے بھی بالکل تازہ تھے کہ ایک ایمبولینس کے ذریعے مجھے خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں واقع میرے گاؤں بجنہ منتقل کر دیا گیا جہاں کوئی ہسپتال اور کلینک نہیں ہے۔اسرار تنولی اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا اور چار بہن بھائیوں کے اخراجات برداشت کر رہا تھا۔ اس نے پنجاب یونی ورسٹی سے ماسٹرز اور قائد اعظم یونی ورسٹی سے ایم فل کر رکھا ہے۔بہادر پولیس کمانڈو نے بتایا کہ میری سیدھی آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو چکی ہے اور آنکھ کی پتلی کو بھی نقصان پہنچا ٗپولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ شدید درد کی کیفیت میں ہے اور اس صورت حال میں حکومت اور انتظامیہ کی لاتعلقی انتہائی افسوسناک ہے۔اسرار تنولی کی وجہ سے اس کے گھر والے بھی بہت پریشان ہیں کیونکہ اگلے برس فروری میں اس کی شادی طے ہے اور اسرار کے لیے ایک علیحدہ کمرہ تیار کیا جا رہا ہے لیکن اس واقعے کے بعد تعمیرات روک دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے 22 روز تک دھرنا دیا گیا جس سے وفاقی دارالحکومت مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا تھا اور پھر حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کی صورت میں دھرنا اختتام پزیر ہوا تھا۔اس دھرنے کے نتیجے میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…