منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات ،چینی بزنس مین پاکستانی منڈیوں سے تجارتی مصنوعات کیوں نہیں لے سکتے؟ چین کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا اور خطے کے ممالک کیلئے ایک کھلا منصوبہ ہے، ہمسائیوں اور بہت سے دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں ہیں،منصوبے کا مقصد اس سارے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے، باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں ،

سی پیک کے آئندہ مرحلے میں صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام پر تعاون کیا جائے گا۔ہفتہ کو چینی سفیر ژاؤ جنگ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا اتفاق ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری دنیا اور خطے کے ممالک کے لئے ایک کھلا منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اور چین تک ہی محدود نہیں ہے، ہمسائیوں اور بہت سے دیگر ممالک کی سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، انہوں نے کا کہ چینی اور پاکستانی حکومتوں نے اتفاق رائے کیا ہے کہ سی پیک ایک علاقائی منصوبہ ہے،منصوبے کا مقصد سارے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم جغرافیائی محل وقوع رکھتا ہے جو وسطی ایشیاء سے بحر ہند اور مغربی ایشیاء سے مشرقی ایشیاء تک راستہ فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی نوعیت اس خطے کو بااختیار بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سالانہ 18 ارب امریکی ڈالرز ہے، باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں ،چینی بزنس مین پاکستانی اقتصادی ڈھانچے اور مصنوعات کی اقسام کے باعث پاکستانی منڈیوں سے اضافی و تجارتی مصنوعات نہیں لے سکتے، چینی حکومت نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس کو حل کرنے کے لئے کام کر ہی ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ برس نومبر میںچینی حکومت پہلی مرتبہ برآمدات و درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے،

اس کانفرنس میں خصوصی طور پر پاکستان سے ایک بڑے تجارتی وفد کو مدعو کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی وفد کو مدعو کرنے کا مقصد چینی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا فروغ ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی منڈیوں میں بھی بہت سے چینی درآمد کنندگان کو بھیج رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چینی درآمدکنندگان کو بھیجنے کا مقصد پاکستانی منڈیوں میں سے چین کے لئے قابل درآمد مصنوعات کی تلاش ہے، انہوں نے کہا کہ سی پیک کے آئندہ مرحلے میں صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام پر تعاون کیا جائے گا، چینی سفیر نے کہا کہ صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام کے بعد پاکستانی بزنس مین اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ اور مصنوعات کو چین و دیگر ممالک کی منڈیوں تک بڑھا سکیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…