ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پشاور ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ حملہ، دہشت گردوں کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، افغانستان سے کیا ہوتا رہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایگر یکلچر انسٹی ٹیوٹ پشاور پر کیے جانے والے حملے کے دوران دہشت گرد حملے کی ویڈیو بناتے رہے اور لائیو سٹریم کے ذریعے افغانستان میں تعینات اپنے کمانڈرز کو دکھاتے رہے۔ اس حملے میں گیارہ افراد شہید ہوئے، اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کیا، اس حملے میں دہشت گردی بھی مارے گئے اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مطابق ایک دہشت گرد مبینہ طور پر زخمیوں میں شامل ہے تاہم اس کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہو سکی، آپریشن کے بعد مارے جانے والے دہشت گردوں کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں، ان دہشت گردوں کی

تصاویر میں سے ایک دہشت گرد کے کندھے پر ایک الیکٹرانک ڈیوائس نصب تھی۔ ابتدائی طور پر اس ڈیوائس سے متعلق واضح نہیں ہو سکا لیکن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف ڈاٹ جیفری نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک موبائل فون ڈیوائس ہے اوردہشت گرد نہ صرف موبائل فون لے کر اس کی ریکارڈنگ کر رہے تھے بلکہ اس سارے حملے کی لائیو سٹریمنگ بھی کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حملے کے فوری بعد تحریک طالبان نے حملے کی تصاویر بھی جاری کی تھیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد اس حملے کی ساتھ ساتھ ریکارڈنگ بھی کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…