لاہور(نیوز ڈیسک)محمد حفیظ اورقومی خواتین ٹیم کی رکن جویریہ ودود کے باﺅلنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دو روز تک متوقع ہے۔محمد حفیظ اور جویریہ ودود 9اپریل کو چنئی میں بائیومکینکل ٹیسٹ دے کر آئے تھے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دو سے تین روز میں باو¿لنگ ٹیسٹ کے نتائج موصول ہو جائیں گے۔ محمد حفیظ نے ٹیسٹ دینے کے بعد توقع ظاہر کی تھی کہ ان کا باو¿لنگ ایکشن ا ب درست قرار دے دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل محمد حفیظ کے لئے برسبین میں باقاعدہ ٹیسٹ کیلئے 16فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن آل راو¿نڈر انجری کا شکار ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔اگر محمدحفیظ آئی سی سی کی جانب سے کلیئر ہونے میں کامیاب ہوگئے تو بنگلہ دیش کیخلاف 24اپریل کو شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ اور اسکے بعد ٹیسٹ سیریز میں باو¿لنگ کرسکیں گے۔
محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ دوروز میں متوقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
نادرا نے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام متعارف کرا دیا
-
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی



















































