پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

گھر پر حملہ،چوہدری نثار کہاں ہیں،بکتر بند گاڑی میں فرار کی خبریں،حقیقت کچھ اور ہی نکلی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حلقوں اور خصوصا سوشل میڈیا پر چوہدری نثار علی خان کے گھر پر مظاہرین کے حملے اور ان کو بکتربند گاڑی میں محفوظ مقام تک منتقل کیے جانے کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے آمدورفت میں درپیش مسائل کے باعث چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں لہذا ن کو بکتر بند گاڑی میں لے جائے جانے کی خبر

میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز بعض شرپسند عناصر کی جانب سے انکے گھر پر دھاوا بولنے کی کوشش کی گئی جس سے مرکزی دروازے اور گھر کی دیوار کو نقصان پہنچا تاہم ان کے گھر پر سیکیورٹی پر مامور جوانوں نے فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ چوہدری نثار علی خان کی خیرو عافیت دریافت کرنے کیلئے موصول شدہ کالز پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے تمام خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…