منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کی یورپ کو بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی دھمکی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک مرتبہ پھر ببانگِ دہل اعلان کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل پرگرام کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے یورپ کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر تہران کو خطرہ ہوا تو ایران اپنے میزائلوں کی

پہنچ دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بڑھا دے گا۔یورپ کو واضح دھمکی میں سلامی کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم محسوس کرتے ہیں کہ یورپ کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔ البتہ اگر یورپ نے خود کو خطرے میں بدلنا چاہا تو ہم اپنے میزائلوں کی پہنچ میں اضافہ کر دیں گے۔یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی دو ہزار کلومیٹر کی پہنچ کے ذریعے خطے میں امریکا کے زیاد تر مفاد اور افواج کو نشانے پر لیا جا سکتا ہے لہذا ایران کو اس کی پہنچ میں اضافے کی ضرورت نہیں۔ جعفری نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی پہنچ کو سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے احکامات کے ساتھ جوڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…