جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ہریتھک روشن کی فلم سیریز’ ’کرش‘‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری مداحوں کو چونکا دینے والے اداکار کو بطور ولن شامل کر لیا گیا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ کے خوبرو اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب سپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے، جس میں ولن کے کردار کے لیے اداکار نوازالدین صدیقی کا نام سامنے آیا ہے،لیکن خود ور سٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اور فلم ساز اور ہدایت کار راکیش روشن نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ہریتھک روشن آج کل ’’سپر30‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو بہار سے تعلق

رکھنے والے ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بنائی جارہی ہے ۔فلم کو 2018میں ریلز کرنے کا اعلان پہلے ہی سامنے آچکا ہے ،فلم کی ہدایت کاری اس باروکاس باہل دے رہے ہیں جو اس سے قبل’’کوئین ‘‘اور ’’چلر پارٹی ‘‘کی ہدایات کا ری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ میں ولن کا دلچسپ کردار ادا کیا تھا،اس کے علاوہ انہوں نے ’’بدلہ پور‘‘میں کمال اداکاری سے ایک منفرد نام کمایا تھا۔ان کے اس کردار سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ فلم ’کرش 4‘ کے ساتھ بھی انصاف کریں گے۔واضح رہے کہ فلم ’’کرش‘‘ 2006 میں ریلیز ہوئی یہ ہریتھک روشن کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ کا سیکوئل تھی اس کے بعد ’’کرش 3‘‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…