منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

گجرات میں پراسرارواقعہ،دیور اور بھابھی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ،افسوسناک انکشافات

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاؤں نیو نوشہرہ میں دیور اور بھابھی پراسرار طور پر زندہ جل کر ہلاک ہوگئے جبکہ زندہ جل جانے والی خاتون کے شوہر نعیم مرزا نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے بھائی ندیم نے اس کی بیوی کو زندہ جلانے کے بعد خودسوزی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ نیو نوشہرہ میں دیور اور بھائی کی موت معمہ بن گئی ہے۔ زندہ جل جانے والی صبیحہ نامی خاتون کے شوہر نعیم مرزا نے الزام عائد کیا ہے کہ گھریلو ناچاقی کے باعث میرے بھائی ندیم نے پہلے میری بیوی صبیحہ کو پٹرول

چھڑک کر آگ لگائی پھر خود کو بھی جلا ڈالا۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہی دم توڑ گئے۔مدعی نعیم مرزا نے مرحوم بھائی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مدعی نعیم مرزا کی بیوی صبیحہ کے اپنے دیور ندیم کے ساتھ نامناسب تعلقات تھے جس پر نعیم نے اپنے بھائی اور بیوی کو کمرے میں بند کرکے دونوں کو زندہ جلا ڈالا تاہم ابھی کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور بہت جلد مقتولین کی موت کے پہلو واضح ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…