بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

’’افغانستان میں بچوں کاریپ ثقافتی رسم ہے‘‘امریکی فوجیوں کو حیرت انگیز ہدایات نامہ جاری،شرمناک انکشافات

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن/کابل (آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع نے امریکی افواج کو افغانستان میں بچوں کے ریپ کے معاملات کو نظر انداز کیے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ثقافتی طور پر قبول کی گئی رسم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ثقافتی شعور کے حوالے سے افغانستان میں

تعینات امریکی اہلکاروں کی ٹریننگ کے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کا ریپ کیا جانا افغانستان میں ثقافتی طور پر قبول کی گئی رسم ہے۔انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان کے مشاہدات کا مقصد ایسے مخصوص حکم یا ضابطہ اخلاق تیار کرنا نہیں ہے جس سے بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات کو رپورٹ کرنے کے حوالے سے اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہو۔افغانستان میں تعینات امریکی فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ چونکہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے لہذا امریکی افواج بچوں کے ریپ کے معاملے پر کوئی اقدامات نہیں کر سکتی۔ان اہلکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فوجی کو دی جانے والی ہدایت سے ایسے عمل کی حوصلی شکنی کو ترجیح نہیں دی گئی ہے تاہم اس میں بہتر یہی ہے کہ صورت حال کو نظر انداز کیا جائے اور معاملے کو مقامی پولیس کو نمٹنے دیا جائے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں پینٹاگون پر الزام لگایا گیا تھا کہ پینٹاگون نے مبینہ طور پر امریکی افواج کو افغان پولیس اور ملٹری حکام کی جانب سے بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات کی رپورٹ کرنے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید دعوی کیا گیا تھا کہ کچھ امریکی فوجیوں کو ایسے واقعات کو رپورٹ کرنے پر سزائیں بھی دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پینٹاگون نے امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کردیا تھا جبکہ امریکی قانون سازوں نے انسپکٹر جنرل کو ہدایت کی تھی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے کانگریس میں اس حوالے سے رپورٹ جمع کرائی جائیں۔انسپکٹر جنرل کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکی آرمی اور ایئرفورس کی ٹریننگ میں بچوں کے ریپ کے معاملے پر بحث نہیں کی جاتی لیکن میرین اور نیوی اہلکاروں کو اس بارے میں ہدایات دی جاتی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ نیوی کے ٹریننگ کے دوران جاری ہدایت نامے میں تعیناتی کے دوران ثقافتی فرق کی وجہ سے سامنے آنے والے حالات کو نظر انداز کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے جبکہ جبکہ میرینز کو ایسے معاملات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنے اور ان سے نمٹنے کے لیے احکامات دیے جاتے ہیں۔تاہم دیگر حاضر اور سابقہ فوجی افسران نے امریکی اخبار کو بتایا کہ انہیں ایسے معاملات کو نظر انداز کرنے کے احکامات دیے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہیں بچوں کے ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے کو دیکھ کر معاملے میں عمل دخل سے گریز کرتے ہوئے مقامی پولیس حکام کو اطلاع دینے کا کہا جاتا ہے۔ایک اور سینئر اہلکار نے اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ سے قبل اعلی حکام کو اس معاملے کی کوئی فکر نہیں تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…