لاہور(آئی این پی) اوپنر احمد شہزاد اچھے دنوں کی واپسی کیلیے برطانوی اسپورٹس ماہر نفسیات سے مشاورت کریں گے۔احمد شہزاد نے بطور جارح مزاج اوپنر قومی ٹیم میں اپنا مقام بنایا مگر گذشتہ کچھ عرصے سے ان کی کارکردگی میں عدم تسلسل بڑھ گیا ہے، ورلڈ الیون سے سیریز میں گوکہ وہ بہتر فارم میں دکھائی دیے مگر سری لنکا کیخلاف پھر ناکامی کا شکار ہو گئے، اس وجہ سے ان کی جگہ امام الحق کو موقع دیا گیا۔احمد شہزاد کی بیٹنگ
میں اب ایک خوف کا پہلو نظر آتا ہے، وہ عدم تحفظ کا شکار دکھائی دینے لگے ہیں جب کہ کوچ مکی آرتھر کو اس حوالے سے خاصی تشویش ہے۔گزشتہ دنوں لاہور میں احمد شہزاد نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے ہمراہ اوپنر سے ملاقات میں انھیں ماہر نفسیات سے ملاقات کا بھی مشورہ دیا تھا، ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے یہ مشورہ مانتے ہوئے برطانوی اسپورٹس ماہر نفسیات ڈاکٹر تیمور سے رابطہ کیا ہے، جاری قومی ٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد ٹیلی فونک سیشنز کا سلسلہ شروع ہوگا۔