منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرناختم کرنے کیلئے یہ کام کیاجائے،چوہدری نثار نے بڑے اقدام کا مشورہ دیدیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مذہبی جماعتوں کا فیض آباد پر جاری دھرنا ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکلیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،فیض آباد دھرنے سے جڑواں شہروں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔چوہدری نثار علی خان نے حکومت سے

مطالبہ کیا کہ مذہبی جماعتوں کا فیض آباد پر جاری دھرنا ختم کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد کے مقام پردھرنے سے جڑواں شہروں کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں، اہم مقام پر لاقانونیت اور عوام الناس کو تکلیف سے دوچار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت مسئلہ جلد حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، موٹروے پر میٹرواسٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے، جس کو تیز کیا جائے، ملحقہ آبادیوں اور ملک بھر سے آنے والے شہریوں کو دھرنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…