حیدرآباد(این این آئی)موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی دیسی اور فارمی انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ حیدرآباد میں ٹھنڈی ہوا چلنا کیا شروع ہوئی کہ منافع خوروں نے دیسی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔جس کے بعد 100روپے فی درجن فروخت ہونے والے انڈے اب 165 روپے فی درجن تک جا
پہنچے ہیں۔ سردی کے آغاز کے ساتھ ہی مرغی کے انڈوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے مگرضلعی انتظامیہ ان منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔شہریوں نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ شہرمیں قیمتوں کوقابومیں رکھنے کیلئے کوئی نظام موجود نہیں جس کی وجہ سے انڈوں سمیت خشک میوہ جات کی فروخت من مانی قیمتوں پرجارہی ہے۔