کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ملک بھر میں کم آمدن والے افراد کے لیے وزیراعظم پروگرام کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ملک بھر میں کم آمدن افراد کے لیے رہائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس رہائشی منصوبے پر وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ماتحت ادارے پی ایچ اے فاؤنڈیشن عملدرآمد کرائے گی جس کے لیے پی ایچ اے فاؤنڈ یشن نے ملک بھر سے اپارٹمنٹس اور ہاؤسنگ اسکیم
منصوبے کو جوائنٹ وینچر کے طور پر شروع کرنے کے لیے نجی فرموں سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔اس جوائنٹ وینچر ہاؤسنگ اسکیم کے لیے پی ایچ اے فاؤنڈ یشن کی جانب سے پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔پی ایچ اے فاؤنڈ یشن نے کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کے لیے100کنال اور ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 700کنال اراضی اپنے نام رکھنے والی کمپنیوں کے تعاون سے جوائنٹ وینچر قائم کرنے والے ڈویلپرز اور کنٹریکٹرز سے درخواستیں بھی طلب کر لی ہیں۔