اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم کمرشل بینک کی جانب سےشریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کیلئے درخواست پر سماعت، شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز15دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں مسلم کمرشل بینک کی جانب سے دائر کی جانے والی شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملزم کی نیلامی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بینک کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا
اور اس قرض کیلئے نواز شریف کے رشتہ داروں نے اتفاق ٹیکسٹائل ملز رہن رکھوائی ، قرضہ حاصل کرنے والے سابق وزیراعظم کے رشتہ داروں نے بینک سے طے معاہدے کے تحت ادائیگی نہیں کی لہٰذا عدالت اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کے احکامات صادر کرے جس کے عوض بینک اپنی رقم وصول کر سکے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم کمرشل بینک کی جانب سے شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملزکی نیلامی کیلئے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملز کی نیلامی کی تاریخ 15دسمبر مقرر کرتے ہوئے اسے نیلام کرنے کا حکم دے دیا ہے۔