جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے دو اہم رہنماؤں میں ٹھن گئی،ایک دوسرے پر شرمناک الزامات

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی آئی خان میں غریب لڑکی کی بے حرمتی کے واقعہ پر پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں ایم این اے داورکنڈی اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظوں کی جنگ شدت اختیار کر گئی ۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے داور کنڈی نے الزام عائد کیا کہ معصوم لڑکی کی بے حرمتی کرنے کے کیس میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں اور وہ ملزمان کی حمایت کر رہے ہیں۔ داور کنڈی نے الزام لگایا کہ عمران خان علی امین گنڈا پور سے خوف زدہ ہیں کیونکہ علی امین کے کالعدم

تنظیموں کے ساتھ تعلقات ہیں۔دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے کہا کہ داور کنڈی کا دماغ عائشہ گلالئی کی طرح خراب ہو چکا ہے۔خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 27 اکتوبر کو مخالفین نے پانی بھر کر گھر جانے والی 16سالہ لڑکی کو بھرے بازار میں بے لباس کیا اور برہنہ حالت میں اسے گلیوں اور بازاروں میں گھمایاجس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، تاہم مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سجاول کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…