اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قبائلی مشران اور اور فاٹا کے سیاسی رہنمائوں پر مشتمل فاٹا گرینڈ الائنس کا قبائلی علاقوں کو علیحدہ صوبہ بنانے کیلئے تحریک شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے نشتر ہال میں فاٹا گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام قبائل صوبہ تحریک کے گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان
کو صوبہ جیسی حیثیت مل سکتی ہے تو فاٹا کو کیوں نہیں ۔ جرگہ میں فاٹا گرینڈ الائنس کے سربراہ ملک کان مرجان، ملک سید جمال، سابق سفیر ایاز وزیر، بریگیڈئیر ریٹائرڈ سید نذیر مہمند، ملک حبیب اورکزئی ، ملک نائب خان سمیت تمام ایجنسیوں کے مشران اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔