پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

شراب نوشی سات مختلف کینسر کی وجہ قرار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کینسرکے ممتاز ماہرین نے کہا ہے کہ جتنی شراب نوشی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی بڑھتے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق کم شراب بھی پی جائے تو جگر، منہ، چھاتی، بڑی آنت اور دیگر طرح کے کینسر کے خطرات پیدا ہوسکتےہیں ۔ امریکن سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی ( اے ایس سی او) نے اس

سے قبل شراب نوشی اور سرطان کے تعلق پر سنجیدہ تحقیق نہیں کی تھی ۔ تاہم اب انہوں نے مے نوشی اور سرطان کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت کیا ہے اورلوگوں کو شراب نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔2013 میں 73 فیصد امریکی شراب نوشی کررہے تھے اور ان میں سے 13 فیصد بھرپور شراب نوشی کے عادی تھے۔ اس سروے سے معلوم ہوا کہ پورے امریکہ میں 2001 سے 2002 کے درمیان شراب نوشی میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو تشویشناک امر ہے۔شراب نوشی سات مختلف کینسر کی وجہ قرار شراب نوشی سات مختلف کینسر کی وجہ قرارشیئرٹویٹ ویب ڈیسک ہفتہ 11 نومبر 2017 جتنی شراب نوشی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی بڑھتے جائیں گے، امریکی ماہرین ۔ فوٹو: فائل جتنی شراب نوشی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی بڑھتے جائیں گے، امریکی ماہرین ۔ فوٹو: فائل واشنگٹن: امریکی ماہرین نے اپنی ایک اہم رپورٹ میں کہا ہے کہ شراب نوشی خواہ کم یا درمیانے درجے کی ہی کیوں نہ ہو وہ سات خطرناک ترین کینسر کی وجہ بن سکتی ہے۔ کینسرکے ممتاز ماہرین نے کہا ہے کہ جتنی شراب نوشی بڑھے گی کینسر کے خطرات اتنے ہی بڑھتے جائیں گے۔ ماہرین کے مطابق کم شراب بھی پی جائے تو جگر، منہ، چھاتی، بڑی آنت اور دیگر طرح کے کینسر کے خطرات پیدا ہوسکتےہیں ۔ امریکن سوسائٹی آف کلینکل اونکولوجی ( اے ایس سی او) نے اس سے قبل شراب نوشی اور سرطان کے تعلق پر

سنجیدہ تحقیق نہیں کی تھی ۔ تاہم اب انہوں نے مے نوشی اور سرطان کے درمیان ایک اہم تعلق دریافت کیا ہے اورلوگوں کو شراب نوشی ترک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ADVERTISEMENT 2013 میں 73 فیصد امریکی شراب نوشی کررہے تھے اور ان میں سے 13 فیصد بھرپور شراب نوشی کے عادی تھے۔ اس سروے سے معلوم ہوا کہ پورے امریکہ میں 2001 سے 2002 کے درمیان شراب نوشی میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو تشویشناک امر ہے۔ اے ایس سی او کے مطابق اس بات کا ثبوت واضح ہے کہ شراب کئی طرح کے کینسر کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ پیٹ اور لبلبے کا کینسر بھی شراب نوشی سے لاحق ہوسکتا ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ صرف امریکہ میں ہی 2009 میں 18 سے 21 ہزار اموات کی وجہ شراب نوشی تھی ۔ رپورٹ کی مرکزی مصنفہ نیول لو کونٹے کہتی ہیں کہ شراب کسی بھی قسم کی ہو اس سے کینسر ہوسکتا ہے۔ سر، گردن اور ایسوفیگس کے کینسر کی اہم وجہ شراب میں موجود ایک مرکب ایسٹلڈیہائیڈ ہے جو کینسر پیدا کرتا ہے۔ یہ براہِ راست انسانی ٹشو پر اثر ڈال کر سرطان کی وجہ بنتی ہے۔ پھر شراب نوشی جگر کی دشمن ہے اور جگر کے سرطان کی اہم وجہ قرار دی جاچکی ہے۔ دوسری جانب شراب نوشی خواتین میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھادیتی ہے اور ان میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسطرح شراب پینے والی خواتین کو بریسٹ کینسر ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…