گڑھی خدا بخش۔۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمیں سندھ میں حکومت بچانے کیلئے اتحادیوں کی ضرورت نہیں انہوں نے قطعی لہجے میں بات کرتے کہا کہ کہ جمہوریت کے لئے ایم کیو ایم سے مفاہمت کی ، سندھ میں حکومت بنانے کے لئے اتحادیوں کی ضرورت تھی نہ ہوگی ، ہر ایک کے ساتھ مل کر کام کرنا چایتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔گڑھی خدا بخش میں بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم بھی اپنا بدلہ لے سکتے تھے لیکن ہم حکومت اور اقتدار کے بھوکے نہیں ، ہماری طاقت عوام ہے جس کا اقتدار چاہتے ہیں۔ بلاوال بھٹو زرداری نے اپنے اتحادیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تخت شریف میں ان کے والد کو 12 سال جیل میں رکھ کر تشدد کیا گیا لیکن انہوں نے گلے کاٹنے والوں کو گلے لگایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نصرت بھٹو اور بینظیر بھٹو نے تحریک چلا کر آمریت کا خاتمہ کر کے جمہوریت کا سورج طلوع کیا۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ تقریب کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار بھٹو ، بینظیر اور نصرت بھٹو کے مزارات پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں
سندھ میں حکومت بچانے کیلئے اتحادیوں کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو زرداری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































