منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بوٹوکس کا متبادل، صوتی لہروں کی مدد سے فیشل

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بوٹوکس ٹریٹمنٹس کے منفی اثرات کی وجہ سے ماہرین اس کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تاہم جدید طرز کے فیشل کی موجودگی میں امکان ہے کہ بوٹوکس کی ضرورت ہی باقی نہ رہے گی۔ یہ جدید فیشل فزکس کے اصولوں کے تحت جلد پر صوتی لہروں سے پیدا ہونے والی جھنجھناہٹ کو پیدا کرنے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے خصوصاً تیار کئے جانے والے فورکس استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس فیشل ”ٹیوننگ فورک فیشئل“ کا نام دیا گیا ہے۔ لندن کی مختلف بیوٹی کلینکس میں حال ہی میں متعارف کروائے گئے اس فیشئل میں چہرے پر مختلف لمبائی اور چوڑائی کے حامل کانٹوں کو اس طرح کھڑا کیا جاتا ہے کہ ان سے مختلف طاقتوں کی لہریں پیدا ہوتی ہیں۔ یہ لہریں ہی چہرے کی جلد سے بڑھتی عمر کے اثرات، کیل چھائیاں مہاسے، آنکھوں کے گرد حلقے، کھلے مسام سمیت جلد کے وہ تمام مسائل حل کردیتی ہیں جن کیلئے عام طور پر بوٹوکس کا سہارا لیا جاتا ہے۔
یہ ٹریٹمنٹ امریکہ سے برطانیہ میں متعارف ہوا ہے اور اسے ایجاد کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ دراصل آواز کی لہریں ان کانٹوں سے ہوتی ہوئی جلد کے اندر توانائی کے راستوں کے ذریعے داخل ہوتی ہیں جس سے انسانی فزیالوجی پر اثرات ڈالے جاتے ہیں۔ انسانی فزیالوجی پر اثراندازہونا عام طور پر کافی مشکل تصور کیا جاتا ہے۔ اس فیشئل کو لینے والی خواتین کا کہنا ہے کہ فیشل کے حوالے سے کئے گئے دعووں کے بارے میں کوئی تبصرہ تو کچھ وقت کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے تاہم انہوں نے خود کو اس ٹریٹمنٹ کے بعد زیادہ پرسکون محسوس کیا ہے۔ اس سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے جس سے جلد کی صحت خود بخود ہی بہتر اور اس میں قدرتی چمک پیدا ہوجاتی ہے۔ کانٹوں کے نام پر اس فیشل میں استعمال کیلئے کھانے پینے میں استعمال کئے جانے والے نوکیلے کانٹوں کا تصور ذہن میں آتا ہے تاہم یہ بالکل ویسے ہی کانٹے ہوتے ہیں جنہیں سکول میں آواز کی لہروں کو محسوس کروانے کیلئے بچوں کو تجربے کیلئے دیئے جاتے ہیں۔ ایک فیشل میں تقریباً ایک درجن کے قریب یہ کانٹے استعمال کئے جاتے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان کے نام بے حد منفرد ہیں۔ ان میں سے ایک زمین، دوسرا سورج اور ایک نیا چاند ہے۔ اس فیشل کو ایجاد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فیشل دراصل چین کے آکوپکنچر طریقے کار کے مطابق ہی کام کرتا ہے اور اس میں بھی چہرے کے ان بارہ حصوں کو تلاش کیا جاتا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان پر اثر ڈالنے سے چہرے کی خوبصورتی لوٹائی جاسکتی ہے۔ اس کانٹے کے علاوہ اس فیشئل کو مزید موثر بنانے کیلئے ان حصوں میں باریک نوک کی سوئیاں بھی معمولی سی چبھوئی جاتی ہیں۔ اس فیشئل کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئی چبھونے کا عمل جسم میں دوڑتے توانائی کے کرنٹ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔ جوابی ردعمل کے باعث جلد پر نمودار ہونے والی قبل از وقت جھریاں، آنکھوں کے نیچے پیدا ہونے والی سوجن وغیرہ کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…