منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوامیں نئے ضلع کے قیام کا اعلان کردیاگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چترال کے عوام کے دیرینہ مطالبہ اور عوام کی انتظامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال میں نئے ضلع اپر چترال کے قیام کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے نئے ضلع کی تشکیل کے حوالے سے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ زبانی کلامی اعلانات نہیں کرتے بلکہ کنکریٹ فیصلہ کرکے اس کا اعلان کرتے ہیں اور پھر عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام

خصوصاً نوجوانوں میں بڑھتا ہوا جوش و خروش عمران خان کی چوروں کے خلاف بھرپور جدوجہد کا نتیجہ ہے عوام کا جوش و خروش دکھاتا ہے کہ پی ٹی آئی آ نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے۔گذشتہ کئی دہائیوں سے چوروں کا ٹولہ اس ملک پر مل جل کے حکمرانی کرتا رہا عمران خان کے علاوہ کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ چوروں کو للکارسکے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرپشن ، اقرباء پروری ملک میں برائیوں کی جڑ ہے اسکے ہوتے ہوئے ملک میں غریب کو انصاف دینا اداروں کو ٹھیک کرنا اور خوشحالی لانا خام خیالی ہے۔اس ملک میں غریب کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ دنیا میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا ہم نے بہت حکومتیں دیکھیں الیکشن سے پہلے جس منشور کا اعلان کرتیں الیکشن کے بعد منشور کو ڈھونڈنا شروع کر دیتے جو منشور ڈاکوؤں کے پیٹ میں چلا جاتا تھا ہم واحد جماعت ہیں جس نے اپنے منشور پر عمل کیا جن چور اور بدعنوان حکمرانوں نے قومی اداروں کو تباہ کیا وہ کل پھر عوام میں ہوں گے عوام ان سیاسی نجومیوں اور انکے رنگ برنگ ڈراموں سے بیدار رہیں انکی تاریخ ضرور دیکھیں جو سائیکل پے آتے ہیں اور لوٹ مار کرکے لینڈ کروزر میں نکل جاتے ہیں موجودہ صوبائی حکومت کے گذشتہ چار سالوں کا سابقہ حکومتوں سے موازنہ کریں تو فرق نظر آئے گا ہم نے عام آدمی کی فلاح کیلئے نظام کو ٹھیک کیا اور اداروں کو خدمات کی فراہمی پر لگایا یہی اصل تبدیلی ہے

ہم نے پاکستان کو بھی اسی سٹینڈر پر لے کے جانا ہے۔ وہ پولو گراؤنڈ ضلع چترال میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماع سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین صوبائی وزیر محمود خان کے علاوہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، منتخب عوامی نمائندوں ، علاقے کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیات اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح بد عنوان اشرافیہ کا مقابلہ کیا اور غریب عوام کو ان سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشش کی یہ انکی مخلص قیادت کا عکاس ہے جس پر انہیں ضرور صلہ ملے گاہم عمران خان کی قیادت میں دکھائیں گے کہ نیا پاکستان کیسے بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیر اعظم چوری میں پکڑا جائے اور صد ر (زرداری) بھی چور گذرا ہو وہ عوام کیسے ترقی کر سکتے ہیں اگر ہم نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو بد عنوان نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہو گا

وزیر اعلیٰ نے حیرت کا اظہار کیا کہ سیاسی مجرم کون سی شکل لے کر دوبارہ عوام کے سامنے آئیں گے جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر عوامی خدمات کے اداروں کو تباہ کیا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے ایجنڈا کے تحت اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب وہ حکومت میں آئے تو سرکاری سکول تباہ حال تھے موجودہ حکومت نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ، معیار بلند کیا 70سال سے ناپید سہولیات دیں اور سب سے بڑھ کر پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم شروع کیا

تاکہ غریب کا بچہ بھی امیر سے مقابلے کیلئے تیار ہو سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں ایم ایم اے نے بھی حکومت بنائی مگر عملی طور پر اسلام کیلئے کچھ نہ کیا ہماری حکومت نے سرکاری سکولوں میں ناظرہ قرآن اور ترجمہ قرآن کو نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انکی حکومت نے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات دینے کیلئے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت جملہ سٹاف اور آلات کی فراہمی یقینی بنائی مہنگی بیماریوں کے علاج کے لئے صحت انصاف کارڈ کا اجراء4 کیا 14لاکھ کارڈ پہلے ہی تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ مزید دس لاکھ کارڈ تقسیم کر رہے ہیں یکم دسمبر سے کارڈز کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا

صوبائی حکومت نے پولیس کو سیاستدانوں کی غلامی سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ایک فورس بنا دیا جو عوام کی خدمت کرنے لگی ہے وزیر اعلیٰ نے ضلع چترال میں ترقیاتی اور اصلاحاتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے مطالبے پر دروش کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ نئے ضلع اپر چترال کا اعلامیہ بھی چند دنوں میں جاری ہو جائے گا گلگت تا چترال روٹ کے ذریعے چترال کو سی پیک کا حصہ بنا دیا گیا ہے

صوبائی حکومت چترال میں 1400میگاواٹ کے حامل بجلی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ چترال میں ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا مسئلہ درپیش تھا صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں ایف ڈبلیو او سے معاہدہ کر لیا ہے جو یہ ٹرانسمیشن لائن بچھائے گی علاوہ ازیں ایف ڈبلیو او 600میگا واٹ کے حامل بجلی کے تین منصوبوں پر بھی معاہدہ کر چکی ہے 1200میگاواٹ کے منصوبے چین کی کمپنیوں کے ذریعے تعمیر کئے جائیں گے جو چترال کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انکشاف کیا کہ چترال میں دو ماہ کے اندر رسکیو سروس 1122 کا عملی طور پر اجراء4 ہو جائے گا صوبائی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ عوام کیلئے کروڑوں روپے فراہم کرنے کے علاوہ چترال اپ لفٹ کے لئے بھی 55کروڑ روپے دیئے ہیں ریشون ہائیڈل منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔2750گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیا گیا ہے ، 55میگاواٹ کے مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ پر کام جاری ہے سیلاب و زلزلہ کے متاثرین کیلئے تین ارب روپے دیئے جا چکے ہیں

وزیر اعلیٰ نے چترال میں ایک نئے پلے گراؤنڈ اور پارک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ دروش اور بونی میں دو تحصیل گراؤنڈ پہلے ہی تعمیر ہو چکے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ اور چیئرمین تحریک انصاف کو ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں چترال میں جاری ترقیاتی سکیموں اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی وزیر اعلیٰ نے سوات کی طرح چترال میں بھی ٹورزم پولیس کو تودسیع دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سیاحوں کو زمینی راستے کے ذریعے این او سی کے مسئلے کو بھی زیر بحث لایا گیا

کیونکہ یہ سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ ہے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں وفاق کو تحریری طور پر آگاہ کر چکے ہیں قبل ازیں پرویز خٹک اور عمران خان نے مضر صحت پولی تھین بیگز کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مہم کا افتتاح کیا پولی تھین بیگز کے متبادل کے طور پر کپڑے کے بنائے گئے بیگز مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں انہوں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے صوبہ بھر میں شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے چترال چیمبر آف کامرس کا بھی افتتاح کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…