چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، کنٹریکٹرز اور ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ سیاست میں آگئے، کرپشن ملک کو کنگال کر چکی ہے چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے
ایم این ایز کو چورانوے ارب روپے دیئے، ایم این ایز کو فنڈز دینے سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ترقیاتی فنڈزکی وجہ سے الیکشن لڑنے کا خرچ بڑھ گیا، ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، کنٹریکٹرز اور ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ سیاست میں آگئے، کرپشن ملک کو کنگال کر چکی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن جیت کر 4 شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی لائیں گے کیونکہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، سنگاپور 50 سال پہلے ہم سے پیچھے تھا لیکن آج وہاں تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا اور وہ ترقی کر گئے۔کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار کے پی سے2سے3سال میں 90فیصد بڑھ گئے ہیں پوری قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے ۔نوازشریف عدلیہ کیخلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں نوازشریف کو ملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے سابق وزیراعظم نے اقتدارمیں آکرلندن میں محلات خریدیہیں نوازشریف نے پیسہ باہرجانیکی تفصیلات بھی نہیں دیں انھوں نے عوام اورسپریم کورٹ کیسامنے جھوٹ بولاہیں نوازشریف کے تمام جھوٹ پکڑے گئے ہیں کہتے ہیں کہ حدیبیہ پیپرزاورماڈل ٹاؤن کیس دوبارہ کھولے جائیں۔