منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے ٗپاکستان بہتری کی طرف جارہا ہے ٗامن و امان، انصاف اور ترقی ہوگی،منظوروسان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)سندھ وزیربرائے صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے اور ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں امن و امان، انصاف اور ترقی ہوگی،خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں، مگراس کے آثارکم ہی نظر آرہے ہیں،

نومبر اور دسمبر کا مہینہ خطرناک ہوگااس میں مسائل سب سیاسی پارٹیوں کے لیے ہوں گے۔میڈیاسے بات چیت انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں بھی امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی رہتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ضیاء دور میں اپنی حکومت کو توسیع دینے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں خرید یں اور تبدیل کرائی گئیںاس وقت مجھ پر بھی جھوٹے کیس بنائے گئے اور جیل میں سختیاں بھی کی گئیں مگر وہ میری وفادا ریاں تبدیل نہیں کرواسکے، اب یہ سلسلہ پھر چل نکلا ہے اور 2018 کے انتخابات کے لیے سیاسی امپورٹ ایکسپورٹ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لند ن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیںصرف نام تبدیل ہوا ہے اور مستقبل میں اسے دبئی سے لیڈ کیاجائے گا۔منظوروسان نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ احتساب غیر جانبدارانہ اور سب کاہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے زیادہ بھی کچھ اور قوتیں طاقتور ہیںبس لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور اللہ کی پکڑ سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات چونکادینے والے ہوں گے ان انتخابات سے کچھ لوگ اندر اور کچھ لوگ باہر ہوں گے جبکہ ان انتخابات سے اچھے نتائج متوقع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ڈبل اسٹینڈرڈ ہے پھر بھی بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے۔عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فاسٹ بالر ہے ان کو ہر چیز کی جلدی ہے اور

اسی جلد بازی کی وجہ سے کبھی وہ ایک بول پر چھکا مارتے ہیں تو دوسری بول پر بولڈ ہوجاتے ہیں، احتساب کے حوالے سے عمران خان کو اتنا خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ان کے دوستوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اس وقت وہ کہیں گے کہ ناانصافی ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…