پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ہماری وجہ سے آج عدلیہ آزاد ہے ،نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے ٗ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی اور پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور دیگر سے ملاقات کے بعد صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ مری چلے گئے ۔

پنجاب ہاؤس میں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہا کہ عوام کے ساتھ ایک رشتہ قائم ہے اور امید ہے کہ عوام ایک بار پھر اعتماد کریں گے ٗ7 سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے ٗعدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اور آئندہ بھی عدالتوں میں پیش ہوں گے۔نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگنے والے اور لوگ ہیں ٗجنہوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ حق کا ساتھ دیا ٗہماری وجہ سے آج عدلیہ آزاد ہے لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ عدلیہ غیر جمہوری حکمرانوں کو ویلکم کرتی ہے، عدلیہ آمروں کو قانونی تحفظ اور آئین میں ترامیم کی اجازت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ کس چیز کی سزا دی گئی، ترقی کرتے ملک کو غیر مستحکم کردیا گیا، عوام کے پاس جارہا ہوں، جگہ جگہ لوگوں کو بتاؤں گا کہ کیسے ترقی کرتے پاکستان کو پٹری سے اتارا گیا ٗتوقع ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…