جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے یا نہیں؟پیش گوئیوں کے ماسٹر منظور وسان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں مگراس کے آثار مجھے کم ہی نظر آرہے ہیں ۔ نومبر اور دسمبر کا مہینہ خطرناک ہوگااس میں مسائل سب کے لیے ہوں گے ۔سیاسی پارٹیوں میں بھی امپورٹ ایکسپورٹ ہوتی رہتی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ضیا دور میں اپنی حکومت کو توسیع دینے کے لیے لوگوں کی وفاداریاں خرید یں اور تبدیل کرائی گئیں۔

اب یہ سلسلہ پھر چل نکلا ہے – ان خیالات کا اظہا انہوں نے منگل کو نوری آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لند ن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہی ہیں صرف نام تبدیل ہوا ہے اور مستقبل میں اسے دبئی سے لیڈ کیاجائے گا-انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ احتساب غیر جانبدارانہ اور سب کاہو- انہوں نے کہا کہ حکومت سے زیادہ بھی کچھ اور قوتیں طاقتور ہیں بس لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور اللہ کی پکڑ سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا- انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی آتی نظر آرہی ہے اور ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں امن و امان ، انصاف اور ترقی ہوگی- انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات چونکادینے والے ہوں گے ان انتخابات سے کچھ لوگ اندر اور کچھ لوگ باہر ہوں گے جبکہ ان انتخابات سے اچھے نتائج متوقع ہیں – انہوں نے کہا کہ نیب کا ڈبل اسٹینڈرڈ ہے پھر بھی بہت سے لوگ پکڑ میں آئیں گے –

عمران خان کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فاسٹ بالر ہے ان کو ہر چیز کی جلدی ہے اور اسی جلد بازی کی وجہ سے کبھی وہ ایک بال پر چھکا مارتے ہیں تو دوسری بال پر بولڈ ہوجاتے ہیں ، احتساب کے حوالے سے عمران خان کو اتنا خوش نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ان کے دوستوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اس وقت وہ کہیں گے کہ ناانصافی ہوگئی- انہوں نے کہا کے سندھ کے لوگ سی پیک کے لحاظ خوش نصیب ہیں سی پیک سے سندھ میں ترقی آئے گی جبکہ اس سے ہماری انڈسٹریز مزید بحال ہوگی۔ گنے کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ سے زیادہ طاقتور کوئی نہیں گنے کامعاملہ انٹرنیشنل مارکیٹ سے منسلک ہے اگر گنے کی پیداوار اچھی ہوتی ہے تو قیمتیں مستحکم ہوتی ہیں جبکہ دوسری جانب پیداوار میں کمی کے باعث اس کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اورحکومت شگر ملوں کے لیے قیمتیں مقرر کرنے پرکام کررہی ہے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…