اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک چینی لڑکے کی پاکستانی لڑکی سے شادی،تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ایک چینی لڑکا پاکستانی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور دونوں نے لاہور چائینز یونین ریزوٹ میں شادی کر لی ،جسے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی کی ایک عمدہ مثال قرار دیا جارہا ہے ۔عوام نے اسے سی پیک شادی قرار دیدیا ہے۔
تصاویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی جس میں دونوں جانب سے مہمان بھی شریک ہیں ،یہ جوڑا کون ہے اور ان کے نام کیا ہیں اس سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات نہیں ملیں لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کو سراہا جارہا ہے اور دونوں کو زندگی کی نئی شروعات کرنے پر مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں
Chinese man have do marriage with Pakistani girl at Lahore-Chinese-Union, Lahore, Pak ???? & currently impact of Cpec Via marriage relationship between ????? & some terrific pics of that ceremony @zlj517 @ZamirAhmedAwan1 @CPEC15 @evazhengll @Edwhen @CathayPak pic.twitter.com/595paRcXA5
— Abdul Rehman (@AbdulMaan) November 5, 2017
Chinese man have do love marriage with Pakistani girl at Lahore-Chinese-Union resort in Lahore, Pak ???? & impact of Cpec ? & bilateral Friendships btw ???? via marriage relationship???? @zlj517 @ZamirAhmedAwan1 @CPEC15 @Edwhen @CathayPak @evazhengll @HaroonkRasheed pic.twitter.com/0KO7NKFuhG
— Abdul Rehman (@AbdulMaan) November 5, 2017
یہاں یہ بات یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کم و بیش30ہزار چینی ورکرز موجود ہیں جو دن رات جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں ۔سی پیک کے تحت چین کی جانب سے پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جارہی ہے ۔ وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں 100 تا 150 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان ہے ۔حکام نے بتایا کہ سی پیک کے تحت مخصوص صنعتی زونز میں غیر ملکی سرمایہ کار صنعتوں کے قیام کیلئے 100 تا 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں ٹیکسٹائل، لیدر، انجینئرنگ، سپورٹس گڈز سمیت دیگر مختلف شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبہ سے نہ صرف پاکستان کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے
بلکہ اس سے خطہ کے دیگر ممالک کی معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا اور پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط میں اضافہ ہو گا جس سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔حکام نے بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ترین ملک بنا دیا ہے ٗپاکستان چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے خواب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیمی قابلیتوں کی تکمیل کیلئے
امریکہ کے ساتھ علمی راہداری قائم کرتے ہوئے 10 ہزار اساتذہ کی امریکی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بندوبست کررہا ہے، انسانی و افرادی سرمایہ کاری کا اتنا بڑا خواب پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوںنے بتایاکہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے،55 ارب ڈالر مالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے۔