اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی سٹیٹ ڈوما کمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین لٹونڈسلٹسکی سفارتی اداب سے نابلدنکلے ۔پیرکوقومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں سفارتی مہمان کووفدکے ہمراہ سفارتی گیلری میں بٹھایا گیا اسپیکرقومی اسمبلی نے جاری اجلاس کی کارروائی روک کراپوزیشن کوگیلری میں معززمہمان کی موجودگی کی نشاندہی کی ،جس پراراکین قومی اسمبلی نے تالیاں بجاکرمعززمہمان کااستقبال کیا۔تاہم گھنٹہ بھرقومی اسمبلی کی معمول کی کارروائی کے دوران معززسفارتی مہمان گیلری میں دونشستوں
پرٹیڑھے لیٹ کرنیندپوری کرتے پائے گئے ۔آنکھ کھولنے پرروس کی سٹیٹ ڈوماکمیٹی برائے انٹرنیشنل آفیئرکے چیئرمین میؤنڈسکٹسکی نے اپناموبائل نکال لیا۔اورقومی اسمبلی اجلاس کی جاری کارروائی کی ویڈیوریکارڈنگ شروع کردی جوکہ سفارتی آداب کی صریحاًخلاف ورزی ہے ۔دوسری طرف مہمان کی یہ حرکت سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی اس رولنگ کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت انہوں نے ماسوائے سرحدی نشریاتی اداروں کے کسی بھی دوسرے شخص کوکارروائی کوقلمبندکرنے سے روک رکھاہ