بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ رہائش کی رینٹل سیلنگ کی تنخواہ کے ساتھ فراہمی،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ نے مجموعہ ضابطہ دیوانی (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ پیر کو اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ ضابطہ فوجداری دیوانی 1908ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل مجموعہ ضابطہ دیوانی (ترمیمی) بل 2017ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کرنے پر چیئرمین نے بل کی ایوان بالا سے شق وار منظوری حاصل کی۔

سینیٹر اعظم سواتی نے بل میں بعض ترامیم پیش کیں جن کی ایوان بالا نے منظوری دیدی۔ چیئرمین نے بعد ازاں بل حتمی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے بل کی منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان وفاقی حکومت کے زیر انتظام زرعی زمین اور پہاڑی علاقہ جات کو رہائشی اور تجارتی زمین میں تبدیل کرنے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی گئی اجلاس کے دوران سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام زرعی زمین اور پہاڑی علاقہ جات کو رہائشی اور تجارتی زمین میں تبدیل کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ حکومت نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان بالا نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ اجلاس کے دور ان سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ رہائش کی رینٹل سیلنگ کو ان کی تنخواہ کے ساتھ فراہم کرنے کے حوالے سے قرارداد کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو پرائیویٹ رہائش کی رینٹل سیلنگ کو ان کی تنخواہ کے ساتھ فراہم کرے تاکہ انہیں غیر ضروری دفتری کارروائیوں سے نجات حاصل ہو سکے۔ چیئرمین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے متعلقہ وزیر موجود نہیں اس لئے یہ تصور کیا جائے گا کہ حکومت اس قرارداد کی مخالف نہیں۔ ایوان بالا نے قرارداد کی منظوری دیدی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…