کراچی (این این آئی)سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حماد کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما حما د صدیقی
امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے، اس نے مارکیٹنگ منیجر کا ویزا حاصل کررکھا تھا۔ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جس سے تحقیقات جاری ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے ،سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم کو جلد پاکستان لایا جائیگا ، تاہم اس حوالے سے حتمی ٹائم فریم دینا مشکل ہے ۔حماد صدیقی سانحہ بلدیہ
ٹائون کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے ریڈوارنٹ بھی جاری کیے جاچکے تھے۔واضح رہے کہ ستمبر 2012 میں بلدیہ ٹاون میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں 250سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔