اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

بھارت میں عیدالاضحی پر بکروں کی قربانی پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی؟ کینیڈین اخبار کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

ٹورانٹو(مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈین اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جمہوریت کے علمبردار ہونے اورتیز تر ترقی کے دعوے کرنے والا بھارت بڑھتی غربت اور ناخواندگی جیسے دیگر مسائل پر توجہ دینے کی بجائے فضول فرقہ وارانہ لڑائیوں پر اپنی توانائی ضائع کررہا ہے،وہاں ان دنوں مسلمانوں کی طرف سے کئی سو سال پہلے بنائے گئے تاج محل کی تعمیر ،مضمون نصابی کتابوں سے ختم کرنے اور دیوالی پر پٹاخوں کی

فروخت پر پابندی جیسے عام معاملات پر بڑے پیمانے پر بحث جاری ہے جن کا ملک کے بڑے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔کینیڈین اخبار’’دی گلوب اینڈ میل‘‘ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارت فضول فرقہ وارانہ لڑائیوں پر اپنی توانائی ضائع کررہا ہے ۔ ملک میں غربت ،گندگی اور ناخواندگی بڑھ رہی ہے اور بھارتی اپنا سارا وقت یہ سوچنے پر گزارتے ہیں کہ ان مسائل کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے ۔وہ اپنی توانائی کو فضول معاملات پر ضائع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔حالیہ ٹیلی ویژن اور اخباری مباحثوں کا مشاہدہ کرنے کے بعدایسا لگتا ہے کہ شاہد ملک غربت کیلئے ایک ضرب المثل رہے گا کیونکہ اصل مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے شہری وقار اور سکون سے محروم ہیں۔ملک میں دو بحثوں نے عوام کی زندگی پر غلبہ اختیار کیا ہوا ہے جس میں سے پہلی تاج محل ہے جو بھارت کی ایک علامت ہے ۔بی جے پی کے مخالفین جو ہندواقدار کو فروغ دیتے ہیں کہ تاج محل کو کتابوں سے نکال دینا چاہیے کیونکہ یہ مسلمان شہنشاہ شاہ جہان نے بنایا تھا۔ دوسری بحث تب شروع ہوتی ہے جب 9اکتوبر کو سپریم کورٹ نے دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کی ۔یہ بھارتی دارالحکومت میں ناقابل یقین آلودگی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے لیکن کچھ ہندوں نے پھر حملہ کیا کہ صرف ہندوں کے تہواروں کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے ؟مسلمانوں کے تہوار عید کے دوران بکروں کی قربانی پر کیوں پابندی نہیں لگائی جاتی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…