پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں دھند اور سموگ، پی آئی اے کی کئی پروازیں منسوخ، پاکستانی ائیر لائن نے مسافروں کو ہدایات جاری کر دیں

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں دھند اور سموگ کی وجہ سے خرابی موسمی صورتحال کے باعث ہفتہ کے روز پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک چھ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جن میں کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیں PK۔390 اور PK۔391 ، PK۔536 اورPK537 کراچی سے رحیم یار خان کی دو طرفہ پروازیں PK582 اورPK583 شامل ہیں جبکہ لاہور سے رحیم یار خان کے راستے ابوظہبی روانہ ہونے والی پرواز

کے شیڈول میں رحیم یار خان میں موسم کی خرابی کے باعث تبدیلی کر کے اسے لاہور سے براہ راست ابوظہبی بھجوا دیا گیا جبکہ کراچی سے بہاولپور اور اسلام آباد روانہ ہونے والی پروازPK588 بہاولپور کے خراب موسم کے باعث براہ راست اسلام آباد آپریٹ کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ اتوار 5 نومبر کو پروازوں کی آمدوورفت میں بھی موسمی صورتحال کی وجہ سے ردو بدل کیا گیا ہے۔کراچی سے لاہور کی پرواز PK302 کی روانگی میں ایک گھنٹہ کی تاخیر متوقع ہے۔ کراچی سے فیصل آباد کی دوطرفہ پروازیں PK341 اورPK342 فیصل آباد کی بجائے اپنے مقررہ وقت پر کراچی سے لاہور کے لئے چلائی جائیں گی۔ کراچی سے موہنجوداڑو اور سکھر کی پروازPK536 منسوخ کردی گئی ہے۔لاہور سے اسلام آباد کی دوطرفہ پروازPK650 اورPK651 کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے جبکہ لاہور سے رحیم یار خان کی دوطرفہ پروازPK651 اورPK652 منسوخ کر دی گئی ہے لاہور سے اسلام ا?باد کی پروازPK652 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہو گی۔ کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازPK580 اورPK581 کی آمدورفت میں چار گھنٹے سے زائد کی تاخیر متوقع ہے۔ کراچی سے گوادر کی دوطرفہ پروازPK503 اورPK504 کی روانگی میں بھی معمولی تاخیر ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک صورتحال ایسی ہی رہے گی جو کہ ایئر لائن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو اپنے شیڈول میں تبدیلی کرنی پڑے گی کیونکہ پی آئی اے حد نگاہ میں کمی کی وجہ سے پروازیں چلا نہیں سکتی جو کہ حفاظتی امور کے پیش نظر بھی انتہائی اہم ہے جس کی وجہ سے یا تو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں گی یا پھر ان میں تاخیر متوقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں میں ردو بدل کے متعلق مطلع کررہا ہے تا ہم مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر 111۔786۔786 سے معلومات حاصل کریں۔ پی آئی اے اس موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…