ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

لیبیا میں معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہ، اسامہ بن لادن، کو ایسا کیا معلوم تھا جس کا امریکہ کو پتہ نہیں تھا، سی آئی اے کے حیران کن انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو بخوبی اندازہ تھا کہ لیبیا میں معمر قذافی کے اقتدار کا خاتمہ شدت پسندوں کے لیے راستے کھول دے گا۔دوسری جانب القاعدہ رہنما نے عرب حکمرانوں کے خلاف تحریکوں عرب بہار کی حمایت پر قطری ٹی وی کے کردار کی تعریف بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سی آئی اے نے تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار کے قریب خفیہ دستاویز جاری کی تھیں جن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی تھیں۔دستاویزات کے مطابق اسامہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں شورش نے جہادیوں کو راستہ فراہم کیا اور افراتفری اور قیادت سے محرومی القاعدہ کے فروغ کیلئے بہترین ثابت ہوگی۔ اسامہ بن لادن نے عرب بہار کی حمایت پر قطری ٹی وی کی تعریف بھی کی تاہم بچوں کے لیے وارننگ دیے بغیر تشدد سے بھرپور مناظر نشر کرنے پر تنقید کی۔ کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق اپنے نظریات سے متعلق اسامہ نے اپنے خاندان کو بتایا کہ یہ ان کے اسکول اور گھر کے ماحول کا اثر تھا، ساتھ ہی انہوں نے اخوان المسلمین سمیت کسی خاص گروپ سے رہنمائی لینے کی تردید بھی کی۔ایک عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسامہ کی بیٹی ایمان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائی کو اپنے بہن بھائیوں اور دیگر افراد سے متعلق خط بھیجا جنہیں خفیہ طور پر ایران میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ایمان نے لکھا کہ وہ کئی بار تہران حکومت سے رہائی کی درخواست کرچکی ہیں کہ ان کا خاندان مجبوراً ایران میں داخل ہوا اور کبھی واپس نہیں آئے گا،

تاہم ان کی رہائی کے بجائے ایرانی حکومت، عراق میں ایران کی حامی فورسز اور ملیشیا پر القاعدہ کے حملے بند کرنے کا مطالبہ کررہی ہے اسی طرح القاعدہ کے دو رہنماؤں کی خط و کتابت میں ایرانی انٹیلی جنس سے رابطوں کا بھی ذکر ہے ٗالقاعدہ رہنما الحاج عثمان نے لکھا کہ ایران نے اسامہ کی بیٹی ایمان کی موجودگی سے آگاہ کیا ہے مگر اس بات پر آمادہ نہیں کہ اسامہ کی بیٹی ایران سے سعودی عرب جائے ٗ دستاویزات کے منظرعام پر آنے کے بعد ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جعلی خبریں پھیلا کر تہران پر دباؤ ڈال رہی ہے۔گذشتہ دنوں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دستاویز میں لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھاکہ ایران کے حوالے سے القاعدہ کی منتخب شدہ جعلی دستاویز جاری کرکے نائن الیون میں امریکی اتحادیوں کے کردار کو مٹایا نہیں جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…