بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ایسا کیوں کیا‘‘رانا ثنا اللہ کی نا اہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والے کا عبرتناک انجام ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانونی رانا ثنا اللہ کی نا اہلی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے والا شہری مبینہ طور پر لاپتہ، لاہورہائیکورٹ کا 6نومبر تک بازیاب کروا کے پیش کرنے کا حکم۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق شیعہ مذہبی رہنما

علامہ ناصر عباس شیرازی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جنہیں سادہ لباس افراد گھر کے قریب سےتین روز قبل اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئےہیں۔ علامہ ناصر عباس شیرازی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں۔ علامہ ناصر عباس کے لاپتہ ہونے پر ان کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، رانا ثناء اللہ اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی میں 4 مسلح افراد بھائی کو اسلحے کے زور پر اغوا کر کے لے گئے اور وہ تاحال لاپتہ ہیں، عدالت ناصرعباس شیرازی کوراناثنااللہ کی تحویل سےبازیاب کرائے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انٹرا کورٹ اپیل سے دستبرداری کے لیے بھائی کو دھمکیاں دی گئیں۔درخواست گزار کے مطابق اُن کے بھائی کو وزیراعلی پنجاب اور رانا ثنااللہ کے ایما پر اغو کیا گیا اس حوالے سے تھانہ ستوکتلہ کو درخواست دی مگر پولیس حکام نے مقدمہ درج نہیں کیا۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ لاپتہ ناصر شیرازی کو ہر صورت بازیاب کروا کے اگلی سماعت پر 6 نومبر کو پیش کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…