منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

’’نواز حکومت جانے سے رتی بھر فرق نہیں پڑا‘‘ چین کا بھی نواز شریف کو بڑا جھٹکا ، ایسا بیان دے دیا کہ ساری ن لیگ ہکا بکا رہ گئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی دوستی پاکستان سے ہے کسی حکومت سے نہیں ، کسی حکومت کے جانے اور نئی حکومت آنے کا سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا، چین نے پاکستان میں گردش کرنے والی افواہوں کو غلط قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق چین کے ایشین افیرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈویژن ڈائریکٹر کارلی پنگ فو نے نواز حکومت جانے کے بعد چین کی پاکستان

میں جاری سی پیک کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ کارلی پنگ فو کا کہنا ہے کہ چین کی دوستی پاکستان سے ہے کسی حکومت سے نہیں ، کسی حکومت کے جانے اور نئی حکومت آنے کا سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی حکومت کے جانے اور نئی حکومت آنے کا سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا، منصوبے کی بروقت تکمیل اہمیت رکھتی ہے، سی پیک منصوبہ پاکستان چین دونوں ممالک کے عوام کیلئے اہم ہے۔انکا کہنا تھا کہ چین اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کی رفتار کم کرنے اور اس میں رکاوٹ نہیں چاہتا، اس لئے پاکستان میں جاری سیاسی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، 50منصوبوں میں سے19 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں، کوئی طاقت جاری ترقیاتی منصوبوں میں رخنہ نہیں ڈال سکتی۔کار لی پنگ فو نے کہاکہ چین اقتصادی راہداری منصوبے کے اہم حصے گوادر پورٹ کی تکمیل کے لئے سنجیدہ ہے ورامید ہے کہ گوادر ائرپورٹ، گوادر ایکسپریس وے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے اس سال کے اختتام تک شروع کر لیے جائیں گے۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کے مطابق سی پیک منصوبہ چین کے ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھائے ۔خیال رہے کہ چین نے موجودہ حکومت

کے دعووں کی قلعی کھول دی، نون لیگی حکومت گزشتہ چار سال سے مسلسل سی پیک کا کریڈٹ لے رہی ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…