اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کارکنان کو وسیع پیمانے پر ہنگامہ آرائی کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کی گرفتاری کی صورت میں کارکنان کو وسیع پیمانے پر ہنگامہ آرائی کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سینئر صحافی غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز این اے 120 کی یونین کونسلز کا جس طرح سے
دورے کر رہی ہیں اس کے پیچھے محرکات کچھ اور ہیں، انہوں نے کہا کہ مریم نواز بنیادی طور پر کارکنان کو تیار کر رہی ہیں کہ اگر نواز شریف کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اس صورت میں مسلم لیگ کے کارکنان کو وسیع پیمانے ہر ہنگامہ آرائی کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کارکنان اور مقامی رہنماؤں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ میڈیا سیل کی طرز پر ہر جگہ وائلنس سیل بنائیں ہر شہر بالخصوص لاہور میں، اور ان کا مقصد میاں محمد نواز شریف کی گرفتاری کی صورت میں منظم انداز میں ہنگامہ آرائی کرنا ہو گا۔