پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سموگ نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا بڑے پیمانے پر ہلاکتیں،ہنگامی صورتحال

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/شیخوپورہ /گوجرانوالہ /ملتان ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی دھند اور اسموگ کا راج برقرار رہا جس کے باعث شہریوں کو سفر میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،مختلف حادثات میں خاتون سمیت 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ،دھند کے باعث موٹروے کے

مختلف سیکشن کو بھی بند کر دیا گیا اور شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بھی دھند اور اسموگ کا راج برقرار رہا ۔ موٹروے حکام کے مطابق موٹروے پر لاہور سے بھیرہ تک حدنگاہ 25سے 50میٹر رہی ۔دھند اور سموگ کے باعث موٹروے کے مختلف سیکشن کو بھی بند کیا گیا۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قصور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، ساہیوال، ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی دھند اور سموگ کی شدت کم نہ ہوسکی جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے اسموگ سے بچا ئوکی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری سفر کے دوران چشمہ اور ماسک استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو اچھی طرح دھوئیں جبکہ اسموگ میں زیادہ ٹھنڈے مشروبات سیاجتناب کیا جائے۔دوسری جانب شہریوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور گھروں سے غیرضروری طورپر باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔دھند اور سموگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔ گزشتہ روز شیخوپورہ میں بیگ پور کے قریب مسافر بس اور وین میں

خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 20افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ اور گوجرانوالا کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔لیہ کی تحصیل چوبارہ میں چوک اعظم کے قریب آئل ٹینکر کی رکشہ کوٹکر کے باعث 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے،ورثا نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔گوجرانوالہ میں بھی شیخوپورہ روڑ پرمسافربس اورکار میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12شدید زخمی ہوگئے۔عارف والا میں بھی 2مختلف ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے اسموگ اور دھند کے پیش نظر شہریوں کو فوگ لائٹس کااستعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایات کی گئی ہیں۔ماہرین ماحولیات کے مطابق دھویں کے ساتھ جب گرد اور خطرناک گیسوں کی آمیزش ہو جائے تو دھند اسموگ میں بدل جاتی ہے اور اس کے نتائج سانس کی بیماریوں اور آنکھوں کی جلن کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اسموگ کے حالیہ سلسلے میں ابھی مزید اضافہ ہو گا جس کی بینادی وجوہات فصلوں کی باقیات اور گھروں کے کچرے کو جلانا، فیکڑیوں اور کارخانوں میں غیر میعاری ایندھن کا استعمال اور چمنیوں میں دھویں کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فلٹر نہ لگانا ہے۔ماہرین کے مطابق اسموگ کا مسئلہ آنے

والے سالوں میں بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور اس سے بچا زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر فضائی آلودگی میں کمی سے ہی ممکن ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا، بارش کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…