ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

واٹس ایپ استعمال کرنیوالے ہوشیار،صارفین کی معلومات کے ساتھ بغیر اجازت کیا ہورہاہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری اداروں کو موبائل فون ایپلیکیشنز سے متعلق سکیورٹی سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب اداروں میں موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے سرکاری اداروں میں موبائل پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی اجازت کے بغیرواٹس ایپ پر معلومات

کو بیرون ملک سرور پر بھیج دیا جاتا ہے، اس حوالے سے موبائل فون سکیورٹی کمپنی کی جانب سے متعدد موبائل فون ایپلیکیشنز کے حوالے سے رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں 100 سے زائد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فون ایپلی کیشنز کو سکیورٹی رسک قرار دیا گیا ہے جس میں سے واٹس ایپ سرفہرست ہے۔وزارت داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی بھی صارف نامعلوم ذرائع سے وصول ہونے والی ای میل اور اٹیچمنٹ نہ کھولیں جبکہ موبائل میں معروف اینٹی وائرس اور فائر وال اپ ڈیٹ رکھے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…