جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حمزہ بن لادن کی ایران میں شادی کی تصاویر اور ویڈیو جاری،پاکستان ،ایران یا افغانستان؟شادی کہاں ہوئی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے نے حمزہ بن لادن کی ایران میں شادی کی تصاویر اورویڈیو جاری کردی،امریکی میڈیا کے مطابق دستیاب دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ حمزہ بن لادن کی شادی پاکستان یا افغانستان میں نہیں بلکہ ایران میں انجام پائی تھی۔امریکی ’سی آئی اے‘ چیف مائیک پومپے کا کہنا تھا کہ نئی دستاویزات نشر کرنے سے امریکیوں کو القاعدہ کے منصوبوں اور دہشت گرد تنظیم کے طریقہ واردات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔امریکی انٹیلی جنس حکام نے مئی 2011ء کو ایبٹ آباد

میں بن لادن کے مبینہ ٹھکانے سے 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ڈیموکریٹس کی مقرب ڈیفنس فاؤنڈیشن کے ایک تحقیق کار بئیل روگیو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے لی گئی دستاویزات کی تازہ قسط منظرعام پر آنے سے القاعدہ کے بارے میں بہت سے سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تازہ نشر کی گئی دستاویزات میں حمزہ بن لادن کی شادی کی تقریب کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ عالمی رائے عامہ اور امریکیوں کا خیال ہے کہ یہ تقریب ایران میں منعقد کی گئی تھی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…