حبیب بینک کے بعد مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

19  اپریل‬‮  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حبیب بینک کے شیئرز کی فروخت کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اصلاحات کی وجہ سے پاکستان کی معاشی درجہ بندی بہترہوئی ہے اور ہم دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیرون ملک اثاثہ جات 18.2 ارب ڈالر تک بڑھاناچاہتےہیں جب کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 15 فیصد اضافےکی امید ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حبیب بینک کے شیئرز کی نیلامی کے بعد حکومت مزید 35 اداروں کی نجکاری کرنا چاہتی ہے، اگلےمرحلےمیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔ حکومت حبیب بینک کے شیئرزکی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے قرضوں کی ادائیگی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کیلئے 1.75 ارب ڈالر اخراجات آئیں گے جب کہ آئی ڈی پیزکی بحالی کیلئے8 سو ملین ڈالرکی ضرورت ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…