بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شجاعت ،پرویز الٰہی کے بعدنیب نے تحریک انصاف کے اہم رہنماکیخلاف بھی بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو لاہور نے زیر التواء کیسز پر بھی کام شروع کر دیا ، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے بعد تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو بھی طلب کرلیا گیا ،نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر تمام ہائوسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو آج دو نومبر کو جبکہ ان کے بچوں کوچھ نومبر کو طلب

کررکھا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائی گی اور اگر اسحاق ڈار اور ان کا خاندان نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکا تو اثاثے منجمد بھی کئے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب نیب نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں پیش ہونے کیلئے تین سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کی دوہائوسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں سے ایک زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان زرعی اراضی پرسوسائٹی بنا کر دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کو بھی 6 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…