اسلام آباد(این این آئی)سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سیکورٹی اور ایکسپورٹ کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں پرعمل پیرا ہے ٗ این ایس جی میں امتیازی رویہ خطے کے امن کیلئے تباہ کن ہوگا ٗاین ایس جی میں شمولیت کے لیے غیر امتیازی میرٹ ہونا چاہیے۔ منگل کو تسنیم اسلم نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سیکورٹی اور ایکسپورٹ کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں پرعمل پیرا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے،
این ایس جی میں امتیازی رویہ خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہوگا اوراین ایس جی میں شمولیت کے لیے غیر امتیازی میرٹ ہونا چاہیے۔تسنیم اسلم نے کہا کہ دنیا میں معاشی ترقی اورپْرامن مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی انتہائی ضروری ہے تاہم جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤبھی اہم مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کے حفاظتی اقدامات اور طریقہ کارکوذمہ داری کے ساتھ نبھا رہا ہے ٗ نیوکلیئرسیکیورٹی اورایکسپورٹ کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں اور شرائط پربھی فعال اندازمیں عملدرآمد کررہا ہے۔تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان جوہری تجربے اورعدم پھیلاؤ کے حوالے سے بھارت کو دوطرفہ معاہدے کی پیش کرچکا ہے۔