جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار پاکستان سے کیسے فرار ہوئے، انہیں کوئی فلائیٹ ہی نہیں ملی تو کس کا جہاز لے کر چلے گئے، سینئر تجزیہ نگار کا اہم دعویٰ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد جس طرح ملک چھوڑ کر نکلے ہیں وہ بڑا حیران کن ہے، اسحاق ڈار نے بڑا رونا

دھونا ڈالا کہ میں نے اسلام آباد سے بھی بیرون ملک روانہ نہیں ہوناکیونکہ میں پکڑا جائوں گا، مجھے لاہور سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں لاہور ایئر پورٹ تک لیجایا جائے اور وہاں مجھے بٹھا کر آئیں، محمد مالک نے کہا کہ اتفاق یہ ہوا کہ دوشنبے کانفرنس بھی انہی دنوں نکل آئی، اس سے پہلے دوشنبے والی کانفرنس کے 40 دعوت نامے آئے ہوئے تھے لیکن یہ کبھی اس میں نہ گئے اور نہ ہی کسی کو بھیجنا گوارا کیا، پھر انہیں اچانک خیال آیا کہ یہ آفیشلی پاکستان سے بھاگنے کا بڑا اچھا طریقہ ہے۔ جمعے کو دوشنبے میں کانفرنس تھی اور جمعرات کی رات کو اچانک انہوں نے کہا کہ اچھا میں جا رہا ہوں، وزیر خزانہ کے ساتھ کوئی سیکرٹری لیول کا بندہ بھی نہیں گیا بلکہ حکومت نے صرف دو ڈپٹی سیکرٹری بھیجے ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو باہر جانے کیلئے پھر بھی کوئی فلائیٹ نہیں ملی، وہ وزیر اعظم کا جہاز لے کر پاکستان سے باہر گئے اورگئے صرف اس مقصد کیلئے کہ کسی طرح وہ پاکستان سے باہر چلے جائیں اور گرفتاری سے بچ جائیں، اسحاق ڈار کو اس بات کی بہت زیادہ فکر تھی کہ میں ایئر پورٹ پر پکڑا جائوں گا، اسلئے وہ ملک سے فرار ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…