پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ لائیوسٹاک کی گائے بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کیلئے تشخیصی معائنہ کروانے کی ہدایت

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(نیوز ڈیسک)محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیوسٹاک فارمرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گائے بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کیلئے ان کا بروقت تشخیصی معائنہ کروائیں اور ان کی نسل کشی کیلئے ماہرین لائیوسٹاک کے مشوروں پر عمل درآمد کیا جائے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ گائے بھینسوں میں زیادہ پیداواری صلاحیت اور بہتر نسل کا تعین معیاری اوصاف کے حامل سانڈ بیل کے انتخاب سے ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے مختلف مقامات پر نسل کشی کے مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں سے بہترین صلاحیت کے نیلی راوی، ساہیوال، چولستانی فریزین ، جرسی، دوغلی نسل کے سانڈ بیل کے معیاری ٹیکے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیکوں کے استعمال کے بعد ان کا خول محفوظ رکھا جائے تاکہ بچھڑے یا بچھڑی کے نسب و نسل کا درست تعین کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سانڈ بیل کے انتخاب میں جسمانی صحت، ظاہری شکل و صورت ، ماں کے دودھ کی کم از کم پیداوار 27 سولیٹر فی بیانت یا اس سے زیادہ کے حساب سے کی جائے۔ نیز بھینسوں اور گائیوں کی کارکردگی اور دودھ کی پیداوار کا باقاعدہ ریکارڈ بھی رکھا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ کی فری ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…