پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار دالوں کی فصل کی کٹائی ماہرین زراعت کی مشاورت سے صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوار کو متاثر ہونے سے بچایاجاسکے۔
ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کٹائی سے پہلے بیماریوں سے پاک پودے نکال دینے چاہئیں نیز تندرست پودوں سے صحت مند بیج حاصل کیاجائے تاکہ آئندہ کیلئے بھی صحت مند فصلات حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
انہوںنے کہاکہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب 90فیصد پھلیاں پک چکی ہوں نیز دالوں کی برداشت صبح کے وقت کرنابھی ضروری ہے کیونکہ اس وقت پودوں پر اوس کی وجہ سے پھلیاں کم جھڑتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فصل کاٹ کر چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے 3دن تک دھوپ میں خشک کی جائے اور بعدازاں صاف ستھری جگہ پر تھریشر سے گہائی کو یقینی بنایاجائے۔ انہوںنے کہاکہ گہائی کے بعد جنس کو مزید 2سے3 روز تک دھوپ میں خشک کرناچاہیے تاکہ اس میں نمی نہ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…