بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مارشل لا کا خطرہ،کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں،احسن اقبال کے ٹویٹ نے کھلبلی مچادی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی وداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے،یہی نہیں ملکی تاریخ مارشل لا اور جمہوریت کے درمیان بھی ڈگمگاتی ہے، کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں ، انشا اللہ ہم اِن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ،ملکی بقا و روشن مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،2017 کا

پاکستان 2013کے پاکستان سے مختلف ہے ،لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل پر موجودہ حکومت نے قابو پایا ہے، ہر 10سال بعد آمریت ملک پر قابض ہوجاتی ہے،اب 2020میں کیا ہوگا؟۔وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی وداخلہاحسن اقبال نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ملکی تاریخ میں آمریت اور جمہوری ادوار کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے ،یہی نہیں ملکی تاریخ مارشل لا اور جمہوریت کے درمیان بھی ڈگمگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں ، انشا اللہ ہم اِن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے ،ملکی بقا و روشن مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیر داخلہ نے جمہوریت اور آمریت کا کچھ اس طرح موازنہ کیا کہ سن 50میں ملک میں ڈیموکریسی رہی تو 60میں مارشل لا قابض ہوا ،70میں ایک بار پھر جمہوریت پروان چڑھی تو سن 90میں آمریت نے حکومتی تختہ الٹ دیا،طویل جدوجہد کے بعد 2000میں پھر جمہوری عمل بحال ہوا۔ساتھ ہی وزیرداخلہ احسن اقبال نے سوال کیا کہ ہر 10سال بعد آمریت ملک پر قابض ہوجاتی ہے،اب 2020 میں کیا ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…