بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کیخلاف درخواست ،عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری 

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ،حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے،عدالتی حکم پر رجسٹرار آفس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس ترسیل کر دیا گیا ہے،

درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرا رضا کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا،عدالت عالیہ نے سیکرٹری قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردئیے ، عدالت نے نواز شریف سے وکالتا یا اصالتا جواب 14 نومبر تک طلب کیا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت 14 نومبر مقرر کر دی، درخواست میں الیکشن ایکٹ کی شق 203/232 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سوموار کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میان نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا اورعدالتی حکم پر رجسٹرار آفس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو خصوصی میسنجر کے ذریعے نوٹس بھی ارسال کر دیا گیا ہے ۔ عدالت نے درخواست گزار مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ اور ابرا رضا کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا ہے ۔عدالت عالیہ نے سیکرٹری قانون، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں اس کے ساتھ ہی عدالت نے نواز شریف سے وکالتا یا اصالتا جواب 14 نومبر تک طلب کر لیا ہے ۔ کیس کی سماعت 14 نومبر مقرر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…