ساہیوال (نیوز ڈیسک) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ آم کی بیماریوں کا بروقت تدارک کر کے اس کی پیداوار میں 28 فیصد تک اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے جبکہ آم کے پھولوں کے جھلسا¶ کی بیماری سے آم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس بیماری کی پھپھوند کے پھیلا¶ کیلئے 20 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کا درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتا ہے نیز ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد تک ہونے سے بھی اس بیماری کے پھیلا¶ میں مدد ملتی ہے جس سے آم کے پھول متاثر ہو کر خشک ہونے کے بعد جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور پھل نہیں بن پاتا اس لئے کاشتکار آم کے باغات پر کڑی نظر رکھیں اور اگر کسی قسم کی کوئی علامت ظاہر ہو تو فوری طور پر ماہرین زراعت سے مشورہ کیا جائے۔ یو این پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آم ذائقہ اور معیار و لذت کے لحاظ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے اس لئے اگر آم کے پودوں کو مختلف بیماریوں کے حملہ محفوظ نہ بنایا جائے تو قیمتی زرمبادلہ کے حصول کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ آم کے باغبانوں کو اس کی بیماریوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہونی چاہئیں تاکہ ان کے خلاف بروقت اقدامات اٹھا کر ان کے پھیلا¶ کو روکا جاسکے۔
آم کی بیماریوں کے بروقت تدارک سے پیداوار میں 28 فیصد تک اضافہ ممکن ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
شناختی کارڈ پر گھر کا پتہ تبدیل کرانے کا آسان طریقہ، نادرا نے رہنمائی جاری کر دی
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
اسلام آباد کا نقشہ بدلنے والابڑا فیصلہ، نیا منصوبہ تیارکر لیا گیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی
-
مون سون کی آمد، ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی
-
جیو نیوز کی 10 محرم کو نشر ہونیوالی ڈاکیومینٹری ’سفر عشق‘ کے حوالے سے وضاحت اور معذرت
-
سرگودھا،8سالہ بچی کیساتھ جسم پرتشدد کے نشانات اور ہڈی ٹوٹ جانے کے انکشافات ،تفتیش میں تیزی آ گئی
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
موبائل فونز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی کا امکان
-
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا



















































