جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

datetime 19  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (نیوز ڈیسک ) بنگلا دیش کا حساب چکتا کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آج میدان میں اترے گی۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ میرپور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہی شروع ہو گا۔ اظہر علی کے مطابق ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ کپتان کا کہنا ہے کہ باﺅلنگ اٹیک ہی ٹیم کو سیریز میں واپس لا سکتا ہے۔
اہم میچ میں سعید اجمل کو نئے ایکشن کیساتھ ردھم میں آنے کا ایک اور موقع فراہم کیا جائیگا ، ادھر زخمی احسان عادل کی جگہ عمر گل کو طلب کیا گیا ہے ، اگر پانچویں باﺅلر کیساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ ہوا تو پھر سعد نسیم کو باہر بیٹھنا پڑے گا جبکہ ذوالفقار بابر کو بھی کھلانے کا آپشن موجود ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی کھلاڑیوں کی آنکھیں نئی تاریخ رقم کرنے کے خواب دیکھنے لگیں۔ مہمان ٹیم کیخلاف کبھی سیریز نہ جیت پانے کی روایت بھی توڑنے کو بے تاب ہیں۔ سلو اوور ریٹ کے باعث ایک میچ کی معطلی کے بعد کپتان مشرفی مرتضیٰ کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں میزبان بنگلا دیش نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دے کر نہ صرف ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی بلکہ ایک روزہ کرکٹ میں گرین شرٹس کے خلاف 16 سال بعد کامیابی کی تاریخ بھی رقم کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…