جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

احسان کریں تو نسل ضرور چیک کر لیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

ایک شاہین کو شکاری کی گولی نے زخمی کر دیا۔ اسی دوران ایک ہرن نے دیکھا تو شاہین کو لے جا کر ایک جھاڑی کے پیچھے چھپا دیا اور اس کا خوب خیال رکھا کچھ عرصہ بعد شاہین صحت مند اور اڑنے کے قابل ہو گیا تو اپنے محسن سے کہا میں اس کا بدلہ کیسے اتاروں گا، ہرن نے کہا اس عمل کا نام احسان ہے اور احسان کو کسی اور پر ایسا ہی عمل کرکے اتار دینا۔ چند روز بعد شاہین نے دیکھا کہ سیلاب کے پانی میں ایک چوہا پھنس کر مر جائے گا اس نے اس کو پانی میں سے اپنے پنجوں میں لیا اور اپنے گھونسلے میں لے آیا

اور اپنے پروں میں چھپا کر گرمائش دی جیسے ہی چوہے کو ہوش آئی اس نے شاہین کے مضبوط پر کاٹنے شروع کر دیے۔ تاہم جیسے ہی شاہین نے پرواز کے لیے چھلانگ لگائی تو گر پڑا اسے ایک بار پھر وہی ہرن نظر آ گیا تو اس نے کہا تمہاری احسان والی نصیحت سے مرا ہوں۔ ہرن نے پوچھا تم نے احسان کس پر کیا اس نے جواب دیا کہ چوہے پر تو ہرن نے کہا کہ تمہارے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ بے نسلے پر احسان کرو گے تو سزا بھی بھگتو گے اس لیے احسان بھی نسل دیکھ کر کرو تاکہ نسلوں پر یقین اور اعتماد قائم رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…