جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

شمالی کوریا امریکہ کو دھمکیاں دینا بند کرے ٗجیمز میٹس

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کی مسلح فوج کے سربراہ جیمز میٹس نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے ہمیں تباہ کرنے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جنرل جیمز میٹس نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع

سانگ یانگ مو کے ہمراہ شمالی کوریا کی سرحد سے کچھ فاصلے پر واقع غیر مسلح زون کا دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل جیمز میٹس نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ اْن کی حکومت کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنانگ یانگ اپنے لوگوں کے ساتھ برا برتائو کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ہمسائے میں جنوبی کوریا واقع ہے جس نے اپنے لوگوں کیلئے جمہوریت کو ترجیح دی ہے۔جیمز میٹس نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگ نہیں بلکہ جزیرہ نما کوریا کو مکمل اور ناقابل واپسی غیرنیوکلیئر خطہ بنانا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کہا کہ شمالی کوریا کبھی بھی اپنے جوہری ہتھیار استعمال نہیں کر سکتا اور اگر اس سے ایسا کیا تو اسے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ طاقتور فورس کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔یاد رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں 1950 سے 1953 تک ہونے والی جنگ کے بعد سے جنوبی کوریا میں تقریبا 30 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔سانگ

یانگ مو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو مسئلے کے حل کے لئے ہر صورت مذاکرات کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر پیانگ یانگ نے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کو دھمکایا تو

شمالی کوریا کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے۔دوسری جانب شمالی کوریا کے رہنما نے بھی امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اور پورا امریکہ ہمارے نشانے پر ہے، جب چاہیں امریکہ کو تباہ کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…