جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ایسی کونسی ویڈیو تھی جو راحیل شریف کے دور میں سامنے آنے پر مریم نواز بھڑک اٹھی تھیں مگر اب وہ خود چاہتی ہیں کہ یہ ویڈیو ہر جگہ چلائی جائے، حامد میر سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راحیل شریف کے دور میں جب پرویز مشرف کمر درد کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلے گئے تھے تو اس کے کچھ عرصہ بعد ملک کے معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پرپرویز مشرف کی نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پرویز مشرف جھوٹ بول کر بیرون ملک چلے گئے اور انہوں نے کمر درد کا بہانہ کیا۔ حامد میر کی اس ٹویٹ پر اس وقت نواز شریف جو کہ وزیراعظم تھے کی صاحبزادی مریم نواز نے

ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ کسی کے پرسنل معاملات کو اس طرح عیاں نہیں کرنا چاہئے۔ گزشتہ روز مریم نواز نےاحتساب پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان لوگوں کو کوئی نہیں پوچھتا جو کمر درد کا بہانہ بنا کر ملک سے چلے گئے ۔ مریم نواز کے اس بیان پر جب حامد میر نے اپنے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ان کے 25ستمبر 2016کے ٹویٹ اور احتساب پیشی کے موقع پر دئیے گئے بیان میں تضاد سے متعلق ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے استفسار کیا تو وہ کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…